
Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 8 - Jul 13
For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15
Description
عورتوں کی نجات | لینن | Aurto Ki Nijat | Vladimir Lenin! ! ! 40 158157
محنت کش عورتوں سے خطاب
رفیقو ! ماسکو سوویت میں جو انتخابات ہوئے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزدور طبقے میں کمیونسٹ پارٹی کا رسوخ بڑھ رہا ہے۔
محنت کش عورتوں کو انتخابات میں اور بھی زیادہ حصہ لینا چاہئے ۔ سوویت حکومت دنیا میں واحد اور پہلی حکومت ہے جس نے ان تمام پرانے ، بورژوا، قابل نفرت قوانین کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا جن کے تحت مردوں کے مقابلے میں عورتوں کا درجہ کمتر تھا ، مرد مراعتی رتبے کے حامل تھے، مثال کے طور پر ازدواجی حقوق اور بچوں کے سلسلے میں ۔ سوویت حکومت ، محنت کش عوام کی حکومت دنیا میں پہلی اور واحد حکومت ہے جس نے جائیداد کے سوالات سے تعلق رکھنے والی مردوں کی تمام مراعات منسوخ کر دیں جو شادی اور خاندان کے متعلق قوانین کے تحت تمام بورژوار پبلکوں، یہاں تک کہ انتہائی جمہوری رپبلکوں میں ابھی تک موجود ہیں۔ جہاں زمیندار، سرمایہ دار اور تاجر موجود ہیں وہاں قانون کی نظر تک میں عورتیں مردوں کے مساوی نہیں ہو سکتیں۔
جہاں زمیندار، سرمایہ دار یا تاجر نہیں ہیں اور جہاں محنت کش لوگوں کی حکومت ان استحصال کرنے والوں کے بغیر ایک نئی زندگی کی تعمیر کر رہی ہے قانون کی نظر میں مرد اور عورتیں مساوی ہیں۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے۔
قانون کی نظر میں مساوات ضروری نہیں ہے کہ حقیقت میں بھی مساوات ہو۔
ہم چاہتے ہیں کہ محنت کش عورتیں نہ صرف قانون کی نظر میں بلکہ حقیقت میں محنت کش مردوں کے مساوی ہوں ۔ اس کے لئے محنت کش عورتوں کو اجتماعی کاروباری اداروں کے نظم و نسق میں اور ریاست کے انتظامیہ میں بھی زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہئے۔
نظم و نسق میں حصہ لینے سے عورتیں تیزی سے سکھیں گی اور مردوں کے برابر ہو جائیں گی۔
سوویت میں زیادہ محنت کش عورتیں منتخب کیجئے، کمیونسٹ اور بے پارٹی کی دونوں۔ اگر وه ایماندار محنت کش عورتیں ہیں اور عقلمندی اور ذمہ داری سے اپنا کام کرنے کی اہل ہیں اگر چہ پارٹی کی ممبر نہیں ہیں تو انہیں ماسکو سوویت میں منتخب کیجئے!
ماسکو سوویت میں زیادہ محنت کش عورتیں بھیجے ماسکو کا پرولتاریہ یہ دکھا دے کہ وہ ہر چیز کرنے کو تیار ہے اور ہر چیز کر رہا ہے فتح کی جد و جہد کے لئے، پرانی عدم مساوات کے خلاف عورتوں کی پرانی بورژ واذلت کے خلاف لڑنے کے لئے!
پرولتاریہ اس وقت تک مکمل آزادی حاصل نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ عورتوں کے لیے مکمل آزادی حاصل نہ کر لے۔
لینن
لینن کا مجموعہ تصانیف،
پانچواں روسی ایڈیشن ، جلد 40
158157 صفحات
Shipping Notes
- Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
- Except Preorder products are shipped in 48 hours.
- Delivery to the USA:
- Standard Shipping : 3-10 business days
- If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
- We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
- Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
- To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
- Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy